9 نومبر 2014 - 11:11
قبلہ اول کی توہین کے خلاف سخت اقدام کرنا چاہئے۔ ڈاکٹرلاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین پر اسلامی ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کے ٹھوس اقدام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو اس مذموم حرکت کے سامنے ڈٹ جاناچاہئے اور فلسطین کی مظلوم قوم کی مدد کرنی چاہئے۔

ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ بعض ممالک مذہبی اختلافات کو ھوا دے رہے ہیں اور علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کرکے مسلم امۃ کو بدترین نقصان پہنچا رہے ہیں اور دشمنان اسلام کو اسلام کے مقدس ترین مقام کی توہین کا موقع فراہم کررہے ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے پورے ایران میں عزائے حسینی کےعظیم الشان انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مسلمان عوام نے ایک بار پھر اپنی دینی غیرت کا ثبوت دیا ہے اور اس مذہبی جذبے کے سامنے سرتعظیم خم کرناچاہئے۔

.......

/169